کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
پھیرے گا : پہلا سلام دائیں طرف ، دوسرا سامنے کی جانب امام کے سلام کا جواب دیتے ہوئے ، اور تیسرا بائیں جانب کے نمازیوں کو ، اگر کوئی بائیں جانب ہو ، ورنہ بائیں جانب نہیں پھیرےگا ۔ ائمہ ثلاثہ : دونوں طرف سلام پهيرا جائے گا ۔ (البنایۃ :2/283)(مرعاۃ :3/299) خلاصہ یہ ہے کہ امام مالک کے نزدیک امام اور منفرد کیلئے ایک جبکہ مقتدی کیلئے تین سلام ہیں ، بقیہ حضرات ائمہ ثلاثہ دائیں بائیں دو سلام کے قائل ہیں ۔سلام میں ”وبرکاتہ“ کے کلمہ کا اِضافہ کرنا : سلام کے کلمہ میں ”وبرکاتہ “کے الفاظ کی زیادتی کرنا جائز ہے یا نہیں ، اِس میں اختلاف ہے : امام مالک: سلام میں ”وبرکاتہ “کا اضافہ کرنا بہتر ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : سلام میں ”وبرکاتہ “کا اِضافہ کرنا درست نہیں ۔(الفقہ الاِسلامی:2911)سلام میں تیامن کیا جائے گا یا اِستقبالِ قبلہ : تیامن کا مطلب دائیں جانب سے سلام کا آغاز کرنا ہے اور اِستقبالِ قبلہ کی شکل میں قبلہ کی طرف سے سلام کو شروع کیا جاتا ہے ۔اِس میں اختلاف ہے کہ سلام پھیرتے ہوئے تیامن کیا جائے گا یا اِستقبالِ قبلہ: احناف :تیامن کیا جائے گا ، یعنی دائیں طرف سے شروع کرکے بائیں طرف ختم کریں گے ۔ شوافع و حنابلہ :استقبال ِ قبلہ کیا جائے گا ، یعنی قبلہ رُخ ہونے کی حالت میں”السلام علیکم“ کہا جائے گا ، پھر ”و رحمۃا للہ “دائیں طرف رُخ کرکے کہا جائے گا ۔ مالکیہ :مقتدی تیامن کرے گا اور امام و منفرد استقبالِ قبلہ کریں گے ۔(الفقہ الاسلامى: 2/911)