کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
مسجد کے لئے نکلتے ہوئے دعاء پڑھنا : مؤذنِ رسولﷺحضرت بلالفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺجب نماز کے لئے گھر سے نکلتے تو یہ دعاء پڑھا کرتے تھے: «بِسْمِ اللَّهِ، آمَنْتُ بِاللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، اللَّهُمَّ بِحَقِّ السَّائِلِينَ عَلَيْكَ، وَبِحَقِّ مَخْرِجِي هَذَا، فَإِنِّي لَمْ أَخْرُجْهُ أَشَرًا وَلَا بَطَرًا وَلَا رِيَاءً وَلَا سُمْعَةً، خَرَجْتُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ، وَاتِّقَاءَ سَخَطِكَ، أَسْأَلُكَ أَنْ تُعِيذَنِي مِنَ النَّارِ، وَتُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ» ۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی: 1/75)پیدل جانے کا اہتمام کرنا : سواری پر جانا بھی جائز ہے لیکن پیدل جانے کے فضائل احادیث میں بیان کیے گئے ہیں ، اِس لئے بلاضرورت سواری سے اجتناب کرنا چاہیئے ۔ چند احادیظ پیدل جانے کی فضیلت سے متعلق ملاحظہ فرمائیں: حضرت ابوسعید خدریسے مَروی ہے نبی کریمﷺ اِرشاد فرماتے ہیں : کیا میں ایسی چیز نہ بتاؤں جس کےذریعہ سے اللہ تعالیٰ خطاؤں کو معاف کرتے ہیں اور نیکیوں میں اِضافہ فرماتے ہیں ؟ صحابہ کرام نے فرمایا: کیوں نہیں یا رسول اللہ! ضرور بتائیے ، آپﷺنے اِرشاد فرمایا:مشقت کے وقت میں کامل وضو کرنا،کثرت سے مسجد وں کی طرف قدموں کو اٹھانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا، وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عِنْدَ الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَى إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ۔(ابن ماجہ : 776)