کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
جَواز وقت السرعۃ : تیز رفتاری ضروری ہو تو کیا جاسکتا ہے ، ورنہ نہیں ۔ جَواز سائراً لا نازلاً: سفر چل رہا ہو تو کیا جاسکتا ہے، ورنہ نہیں۔ جَواز مع الکراہۃ : جائز ہے ، لیکن کراہت کے ساتھ ۔ جَواز للمعذور: صرف معذوروں کیلئے ایک وضو سے دونوں نمازوں کو جمع کرنا جائز ہے ۔ جَواز فی العرفۃ و المزدلفۃ فقط۔جمع بین الصلاتین صرف عرفہ اور مزدلفہ میں جائز ہے ۔ جَواز التّاخیر فقط: جمع تقدیم جائز نہیں ، جمع تاخیر جائز ہے ۔مرعاۃ المفاتیح :4/396) فائدہ : احناف کے نزدیک سخت مجبوری کی حالت میں زیادہ سے زیادہ یوں کیا جاسکتا ہے کہ نماز کو مؤخر کرکے اگلے وقت میں پڑھ لیا جائے ، گویا جمع تاخیر کیا جائے ، اس صورت میں واقعی اگر عذر ہو تو ان شاء اللہ گناہ نہ ہوگا ۔لیکن جمع تقدیم کی کوئی صورت جائز نہیں ،اگر کوئی تقدیم کرے گا تو وقتی نماز ہوجائے گی اور دوسری نماز نہ ہوگی ، پس وقت کے داخل ہونے کے بعد دوبارہ پڑھنا ضروری ہوگا ۔ (تحفۃ الالمعی : 2/433)صلوۃ علی الدّابّۃ یعنی سواری پر نماز پڑھنے کی تفصیل : دابّۃ پر نماز پڑھنے کی کئی صورتیں ہیں : (1)نفل نماز پڑھنا ۔ (2) فرض اور مُلحَق بہ فرض نماز پڑھنا۔ (3)جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا ۔دابّۃ پر نفل پڑھنا : شہر سے باہر دابّۃ مثلاً گھوڑےوغیرہ پر نفل نماز اِشارے سے پڑھنابالاتفاق جائز ہے ، خواہ عذر کی حالت میں ہو یا بغیر عُذر کے۔ اور نفل میں سننِ مؤکّدہ و غیر مؤکّدہ سب شامل ہیں ، البتہ فجر کی سنّت شامل نہیں ،