کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
یہ ایامِ تشریق کے بارے میں کہا گیا ہے ۔ (نفحات التنقیح :2/474 ، 475)نماز کے بعد کے اذکار و اوراد سنن سے پہلے ہیں یا بعد میں : احناف :سنن کے بعد ۔ البتہ اللہم انت السلام و منک السلام پڑھنا چاہئے ۔ ائمہ ثلاثہ : سنن سے قبل ۔ (کتاب الفقہ علی المذاھب الاربعۃ :1/300)﴿نماز کے بعد کے اذکار کا تفصیلی جائزہ﴾ احادیث ِ طیبہ میں نماز کے بعد کےمختلف اذکار اور دعائیں منقول ہیں اُن كو دو حصوں ميں تقسيم كيا جاسكتا ہے : (1)عمومى اذكار ۔ (2) خصوصى اذكار ۔نماز کے بعد کے عمومی اذکار: جو ہر نماز كے بعد پڑهے جاتے ہيں ، اُن ميں كسى خاص نماز كى تعيين نہیں كى گئى ، چند ايك يہ ہيں :پہلی دعاء :” أَسْتَغْفِرُ اللهَ “ : حضرت ثوبانسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺجب نماز سے فارغ ہوتے تو تین مرتبہ اِستغفار کرتے اور یہ دعاء پڑھتے :«اللهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ»۔ حدیث کے راوی حضرت ولید فرماتےہیں کہ میں نے حضرت اوزاعیسے دریافت کیا کہ آپﷺ استغفار کس طرح فرماتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ“۔(مسلم:591)