کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ایک موقع پر آپﷺنے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے کھڑے نماز پڑھتے ہوئے ہوئے دیکھا تو آپ نے اُسے نماز لوٹانے کا حکم دیا۔عَنْ وَابِصَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ۔(ابوداؤد:682)صف اول اور اگلی صفوں کی فضیلت: (1)حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :مردوں کی صفوں میں بہترین صف پہلی ہے اور بد ترین صف آخری ہے ۔ خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا۔(مسلم:440) (1)ایک اور روایت میں ہے :اگر لوگوں کواذان دینے اور پہلی صف(میں نماز پڑھنے) کا ثواب معلوم ہوجائے تو اس میں پہنچنے کے لئے(کثرت ہجوم کی بناء پر) قرعہ اندازی کریں۔لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا۔(مسلم:437) (3)ایک روایت میں ہے کہ آپﷺیہ ارشاد فرمایا کرتے تھے: بے شک اللہ تعالی اور اس کے فرشتے اگلی صفوں(میں نماز پڑھنے)والوں پر رحمتیں بھیجتے ہیں ۔إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْمُتَقَدِّمَةِ۔(نسائی:811)صف بنانے کا طریقہ : صف ہمیشہ درمیان سے بنانا چاہیے ، اس لئے آنے والے کو چاہیے کہ وہ ( اگلی صف کے مکمل ہوجانے کی صورت میں ) امام کے پیچھے کھڑے ہو ،اس کے بعد آنے والا دائیں طرف کھڑا ہو ، پھر آنے والا بائیں