کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
درود شریف پڑھنے کے مکروہ مواقع: کچھ مقامات ایسے ہیں جن میں درود شریف پڑھنا مکروہ ہے، اُن میں درس شریف نہیں پڑھنا چاہیئے ، چند ایک ملاحظہ فرمائیں : جماع کے وقت درود شریف پڑھنا ۔ قضاءِ حاجت کے وقت درود شریف پڑھنا ۔ عقد وغیر کو نافذ کرنے کیلئے درود شریف پڑھنا ۔ حیرت و تعجّب کے وقت درود شریف پڑھنا ۔ چھینک کے وقت درود شریف پڑھنا ۔ ذبح کرتے ہوئے درود شریف پڑھنا ۔۔(فتاویٰ شامیہ: 1/518)دعاء کے وقت درود شریف پڑھنے کے درجات : علّامہ ابن الجوزینے احادیث کی روشنی میں اس کے تین مرتبہ ذکر کیے ہیں : دعاء کے شروع میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بعد درد شریف پڑھنا اور پھر اپنی حاجت پیش کرنا ۔ دعاء کے شروع، درمیان اور آخر میں درود شریف پڑھنا ۔ دعاء کے شروع اور آخر میں درد پڑھنااور درمیان میں اپنی حاجت پیش کرنا ۔(جلاء الأفہام:375)