کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
وَفِيهَا الْبَطْشَةُ۔اُس دن قیامت کی سخت پکڑ دھکڑ ہوگی ، جو جمیع ِ خلائق کے لئے ہوگی ۔ یہ وجوہات جوحدیث میں ذکر کی گئی ہیں یہ سب وجہ تسمیہ اس طرح ہیں کہ ان سب وجوہات میں ”جمع“ کا مادہ پایا جاتا ہے ۔ (مرقاۃ : 3/1020)جمعہ کے دن کیا ہوا اور کیا ہوگا : جمعہ کے دن کیا واقعات ماضی میں پیش آئے اور آئندہ کیا پیش آئیں گے۔ذیل میں چند واقعات ملاحظہ فرمائیں :حضرت آدم کی تخلیق و قبض کا واقعہ جمعہ کے دن پیش آیا : جمعہ کے دن حضرت آدمکو پیدا کیا گیا اور اِسی میں اُن کی روح قبض کی گئی۔ فِيهِ خُلِقَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَفِيهِ قُبِضَ۔(نسائی : 1284) اللہ تعالیٰ نے ہفتہ کے دن مٹی کو پیدا فرمایا، اور اس میں اتوار کے دن پہاڑ پیدا کیے،پیر کے دن درخت پیدا کیے ،منگل کے دن ناپسندیدہ چیزوں کی تخلیق فرمائی،بدھ کے دن نور (روشنی)کو پیدا کیا، جمعرات کے دن جانوروں کو زمین میں پھیلادیا،اور تمام مخلوق کے بعد آخر میں جمعہ کے دن عصر کے بعد،عصر سے لے کر رات(یعنی سورج غروب ہونے) کے درمیان جمعہ کی آخری ساعتوں میں حضرت آدمکو پیدا فرمایا۔خَلَقَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ التُّرْبَةَ يَوْمَ السَّبْتِ، وَخَلَقَ فِيهَا الْجِبَالَ يَوْمَ الْأَحَدِ، وَخَلَقَ الشَّجَرَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَخَلَقَ الْمَكْرُوهَ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ، وَخَلَقَ النُّورَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، وَبَثَّ فِيهَا الدَّوَابَّ يَوْمَ الْخَمِيسِ، وَخَلَقَ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ بَعْدَ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فِي آخِرِ الْخَلْقِ، فِي آخِرِ سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِ الْجُمُعَةِ، فِيمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى اللَّيْلِ۔(مسلم:2789)