کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
امام شافعی : سورۃ الحجرات ، قمر اور رحمن جیسی سورتیں طوالِ مفصّل ہیں ،سورۃ الشمس ، ضحیٰ اور لیل جیسی سورتیں اوساطِ مفصل ہیں اور سورۃ العصر ، اخلاص جیسی سورتیں قصارِ مفصّل ہیں ۔ امام مالک : الحجرات سے نازعات تک طوالِ مفصّل ، پھر آگے ضحیٰ تک اوساطِ مفصّل اور پھر اُس سے آگے آخرِ قرآن تک قصارِ مفصّل ہے ۔ امام احمد بن حنبل: سورہ قٓ سے عمّ تک طوالِ مفصّل ، اُس سے آگے ضحیٰ تک اوساطِ مفصّل اور پھر اُس آگے آخر تک قصارِ مفصّل ہیں ۔(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ :33/48)کتنی رکعتوں میں قراءت فرض ہے ؟ امام شافعی و احمد: تمام رکعتوں میں فرض ہے ۔ امام مالک : اکثر رکعتوں میں فرض ہے ۔ للاکثر حکم الکل کے قاعدے کے تحت۔ امام ابو حنیفہ : دو رکعتوں میں فرض ہے ۔ امام زفر و حسن بصری :صرف ایک رکعت میں فرض ہے ۔(البنایۃ:2/523، 524)سورۃ الفاتحہ کا حکم : سورۃ الفاتحہ کا پڑھنا بالاتفاق ضروری ہے ، البتہ اِس کے ضروری ہونے کی تفصیل میں اختلاف ہے : امام ابوحنیفہ: سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب ہے ۔ ائمہ ثلاثہ: فرض ہے ۔(مرعاۃ المفاتیح :3/103)(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ :33/47)