کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
حضرت مسلم بن حارث تمیمینبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جب تم مغرب کی نماز سے فارغ ہوجاؤتو سات مرتبہ یوں کہو: « اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ» پس جب تم نے یہ پڑھ لیا پھر تمہارا اُسی رات میں انتقال ہوگیا تو تمہارے لئے جہنم سے خلاصی لکھ دی جائے گی، اور جب تم صبح کی نماز(فجر)پڑھو تب بھی اِسی طرح پڑھو، پس بے شک اگر اُسی رات تمہارا انتقال ہوجائے تو تمہارے لئے جہنم سے خلاصی لکھ دی جائے گی۔(ابوداؤد:5079)وتر کی نماز کے بعد : حضرت ابی بن کعبفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺتین رکعت وتر پڑھا کرتے تھے ،پہلی رکعت میں سورۃ الأعلیٰ، دوسری رکعت میں سورۃ الکافرون اور تیسری رکعت میں سورۃ الاِخلاص پڑھتے تھے،اور رکوع سے پہلے قنوت پڑھا کرتے تھے ، جب آپ وتر سے فارغ ہوجاتے تو تین مرتبہ یہ پڑھاکرتے تھے : «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ»تیسری مرتبہ میں اپنی آواز کو قدرے طویل فرماتے ۔(نسائی : 1699) ایک روایت میں تیسری مرتبہ قدرے آواز کو بلند کرنا مذکور ہے۔وَكَانَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ» ثَلَاثًا، وَيَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالثَّالِثَةِ۔(نسائی : 1732) حضرت علی کرّم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺاپنی وتر کے آخر میں یہ دعاء پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ»۔(نسائی : 1747)