کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
٭— ائمہ ثلاثہ : کم از کم دو سال مکمل ہونے چاہیئے ۔غنم : ٭— امام شافعی : دو سال مکمل ۔ ٭— امام مالک : ایک سال اور تقریباً ایک مہینہ ۔ ٭— احناف اور حنابلہ : ایک سال مکمل۔(الفقہ الاسلامی: 4/2724)(الفقہ علی المذاہب: 1/605)جَذع کی تفصیل : جَذع لغت میں چھوٹے بچے کو کہتے ہیں ، اور یہ در اصل ”ثنی “ کے مقابلے میں آتا ہے ، یعنی وہ جانور جس کی قربانی کی عمر پوری نہ ہوئی ہو ۔، چنانچہ : ٭— جَذع من الابل: پانچ سال سے کم کا اونٹ ٭— جَذع من البقر: دو سال سے کم عمر کی گائے ،بیل وغیرہ ۔ ٭— جَذع من الغنم : ایک سال سے کم عمر کا بکرا،بکری ،بھیڑ اور دنبہ ۔جَذع من الضّان کی تعریف : ”ضان“ سے مرادذوات الصوف یعنی اون والا جانور ہے ،خواہ چکتی والا ہو جیسےدنبہ ،یا بغیر چکتی کاجیسے بھیڑ،چنانچہ احسن الفتاوی میں اسی عمومی معنی کو راجح قرار دیا ہے ۔ (احسن الفتاوی : 7/523) ”جَذع من الضّان“ کی تعریف یہ کی جاتی ہے: وہ بھیڑ یا دنبہ ہے جس کے چھ مہینے مکمل ہوچکے ہو ں۔مَا تَمَّتْ لَهُ سِتَّةُ أَشْهُرٍ۔(البنایۃ:12/47)