کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
شبِ براءت کی بدعات : شبِ براءت میں کچھ ایسے کام ہیں جن کو دین کے نام پر اجر و ثواب کا کام سمجھ کر کیا جاتا ہے ، حالآنکہ اُن کا دین و شریعت سے دور تک کا کوئی تعلّق نہیں ہوتا۔مثلاً:(1)آتش بازی ۔(2) چراغاں ۔(3) حلوہ بنانا ۔ (4)قبرستان دھوم دھام سے جانا ۔(5)شبِ براءت میں اجتماعی عبادت کا اہتمام ۔ («»«»«»(«»«»«»(بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى صلاۃ الضحیٰ کا حکم : چاشت کی نماز کے مشروع ہونے میں اتفاق ہے ، البتہ اِس کا حکم کیا ہے اِس میں اختلاف ہے: مالکیہ و شوافع:: سنت مؤکّدہ ہے ۔(الشرح الکبیر:1/313)(المجموع شرح المہذب:4/36) احناف وحنابلہ : مستحب ہے۔(شامیہ:2/22)(المغنی،قدامۃ:2/97)(الموسوعۃ الفقہیۃ :27/222) فائدہ : صلاۃ الضحیٰ کے حکم میں چھ اقوال ذکر کیے گئے ہیں : مستحب ہے : جمہور نے اِسی کو اختیار کیا ہے ۔ مشروع بالسبب ہے: یعنی نبی کریمﷺنے چاشت ہمیشہ کسی وجہ سے پڑھی ہے۔ بالکل مستحب نہیں : چنانچہ بعض صحابہ کے بارے میں نہ پڑھنا وارد ہوا ہے۔ کبھی کبھی پڑھنا مستحب ہے: اِس لئے کہ آپﷺسے مداومت ثابت نہیں ۔