کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
لیٹ کر نماز کس طرح پڑھیں ؟ اگر بیٹھ کر بھی نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو لیٹ کر نماز پڑھنی چاہیئے ، اور لیٹ کر نماز پڑھتے ہوئے کون سی حالت اختیار کی جائے ، اِس کی تفصیل یہ ہے : لیٹ کر نماز پڑھنے کی تین صورتیں ہیں : (1)— علی الجنب الأیمن، یعنی دائیں پہلو پر لیٹنا ۔ (2)— علی الجنب الایسر ، یعنی بائیں کروٹ پر لیٹنا ۔ (3)— علی القَفا، یعنی گدی پر لیٹنا، جس کو سیدھا لیٹنا یا چت لیٹنا کہا جاتا ہے۔ اِن میں سے کوئی بھی طریقہ ضرورت اور آسانی کے پیشِ نظر اختیار کیا جاسکتا ہے ، تاہم اگر آسانی سے ممکن ہو تو کون سی ہیئت افضل ہے ، اِس میں اختلاف ہے : امام ابو حنیفہ : سیدھا لیٹ کر نماز پڑھنا افضل ہے ۔ بایں طور کہ قبلے کی جانب پاؤں رکھے جائیں ، اور گھٹنے اُٹھالیے جائیں تاکہ پاؤں قبلہ رُو نہ ہو،سرکو مشرق کی جانب رکھا جائے ، سر کے نیچے تکیہ رکھ لیا جائے تاکہ سر قدرے اونچا ہوکر قبلہ رُو ہوجائے ۔ ائمہ ثلاثہ : دائیں کروٹ پر لیٹ کر نماز پڑھنا افضل ہے ۔ بایں طور کہ قبلہ کی طرف رُخ ہو ، جیسا کہ سونے کی مسنون ہیئت اختیار کی جاتی ہے ۔ (الفقہ علی المذاھب:1/451 ، 452)(شامیہ: 2/99)ائمہ ثلاثہ کا استدلال اور اُس کا جواب : ائمہ ثلاثہ نے حضرت عمران بن حصینکی حدیث سے اِستدلال کیا ہے، کہ حضرت عمران بن حصینفرماتے ہیں کہ مجھے بواسیر کا مَرض لاحق تھا، میں نے حضورﷺسے نماز کے بارے میں دریافت کیا ،آپﷺنے فرمایا:کھڑے ہوکر نماز پڑھو، اگر اِس کی