کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
سترہویں دعاء:” أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ “ : حضرت معاذ بن جبلفرماتے ہیں کہ جس نے ہر نماز کے بعد « أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ »تین مرتبہ پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کے گناہوں کو معاف فرمادیں گے اگرچہ وہ جہاد ہی سے کیوں نہ بھاگا ہو ۔(مصنّف عبد الرزاق الصنعانی :3195)اٹھارہویں دعاء:” اللَّهُمَّ لَا تُخْزِنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ “ : حضرت عُبادہ بن صامتفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺہر سلام پھیرنے کے بعد یہ دعاء پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ لَا تُخْزِنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ الْبَأْسِ، فَإِنَّ مَنْ تُخْزِهِ يَوْمَ الْبَأْسِ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ»۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی: 128)انیسویں دعاء:” سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ “ : حضرت انس بن مالکنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں کہ جس نے نماز سے فارغ ہوکر یہ دعاء پڑھی :«سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ»وہ اِس حالت میں کھڑا ہوتا ہے کہ اُس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:129)بیسویں دعاء:” اَللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ “ : حضرت ابوامامہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جس نے ہر فرض نماز کے بعد یہ دعاء پڑھی اُس کیلئے قیامت کے دن میری شفاعت لازم ہوجائے گی :