کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
الاحسن خُلقاً۔ جس کے اخلاق سب سے زیادہ اچھے ہوں ۔ الاحسنُ وجھاً ۔ جو زیادہ وجیہ ہو ۔ یہاں اِس سے زیادہ تہجد پڑھنے والا مراد ہے۔ الاشرفُ نسباً۔ یعنی جو نسبی اعتبار سے سب سے زیادہ معزز ہو ۔ الأحسن صوتاً: جس کی آواز اچھی ہو ۔ الأحسن زوجۃً: جس کی زوجہ زیادہ احسن ہو ، کیونکہ اِس سے مرد میں عفّت زیادہ ہوتی ہے۔ الأکثر مالاً: جس کے پاس مال زیادہ ہو کیونکہ اِس سے قناعت و عفّت زیادہ ہوگی۔ الأکثر جاھاً: جس کا لوگوں میں مقام و مرتبہ زیادہ ہو ۔ الانظفُ ثوباً۔ جو کپڑوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ صاف ستھرارہتا ہو ۔ اگر ان سب میں بھی برابر ہوں تو اُن کے درمیان قرعہ ڈالا جائے گا ۔ (الفقہ الاسلامی : 2/1201)اِمامت میں أعلَم مقدّم ہے یا أقراء : اِستحقاقِ اِمامت کی ترتیب میں سنّت کا زیادہ علم رکھنے والے کو مقدّم کیا جائے گا یا اُس کو جو زیادہ اچھا تجوید کے ساتھ قرآن کریم پڑھنا جانتا ہو ، اِس میں اختلاف ہے : امام احمد و ابو یوسف : اَقراء مقدّم ہے ۔ ائمہ ثلاثہ و امام محمد : اَفقہ اور اَعلم مقدّم ہے ۔ نوٹ: واضح رہے کہ ”أعلَم اور اَفقہ“ سے مراد وہ ہے جو قرآن کریم کی بقدرِ ضرورت قراءت اچھی طرح کرنا جانتا ہو ، ورنہ بہر حال اَقراء کو ترجیح دی جائے گی۔(البنایۃ:2/328)(الفقہ الاسلامی : 2/1201تا 1203)