کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ قیام اللیل کیلئے اٹھنے کا وقت بڑا قیمتی ہوتا ہے ، اُس وقت میں بندہ اپنی نیند کو اللہ کیلئے قربان کرکے نرم و ملائم بستر کے مزے چھوڑدیتا ہے ، اِس لئے اللہ تعالیٰ بھی اُس وقت خصوصی کرم کا معاملہ کرتے ہوئے دعائیں قبول کرتے ہیں ۔ ایک حدیث میں ہے، حضرت معاذ بن جبلنبی کریمﷺکا یہ اِرشا دنقل فرماتے ہیں : کوئی بھی مسلمان جب رات کو اللہ کا ذکرکرتے ہوئے پاکی کے ساتھ گزارے اور رات کو نیند سے بیدار ہوتے ہی اللہ تعالیٰ سے خیر و بھلائی کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور وہ چیز اُسے عطاء کردیتے ہیں ۔مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَبِيتُ عَلَى ذِكْرٍ طَاهِرًا، فَيَتَعَارُّ مِنَ اللَّيْلِ فَيَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا مِنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ۔(ابوداؤد:5042)رات کو اٹھ کر پڑھی جانے والی چند دعائیں : نبی کریم ﷺ سے رات کو اٹھ کر مختلف دعائیں پڑھنا ثابت ہے ، اُن میں سے چند ایک یہ ہیں: حضرت عبد اللہ بن عباسسے روایت ہے کہ نبی کریمﷺرات کو جب تہجد کیلئے اُٹھتےتھے تو یہ دعاء پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُكَ الْحَقُّ وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ وَقَوْلُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ