کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :میری امّت کے سب سے معزّز لوگ قرآن کریم کےحافظ اور تہجد گزار ہیں ۔ أَشْرَافُ أُمَّتَيْ حَمَلَةُ الْقُرْآنِ وَأَصْحَابُ اللَّيْلِ۔(شعب الایمان :2447) حضرت عبد اللہ بن سلام جو یہودیوں کے ایک بڑے عالم تھے اُنہوں نے سب سے پہلی مرتبہ جب آنحضرت ﷺکا دیدار کیا تو فرماتے ہیں کہ میں سمجھ گیا کہ یہ چہرہ کسی جھوٹے کا ہر گز نہیں ہوسکتا ، اور سب سے پہلے جو بات آپ ﷺنے اِرشاد فرمائی وہ یہ تھی : اے لوگو!آپس میں سلام کو پھیلاؤ،کھانا کھلاؤ،صلہ رحمی کرو،رات کو نماز پڑھو جبکہ لوگ سو رہے ہوں تم جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤگے۔يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَفْشُوا السَّلَامَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ، وَصَلُّوا وَالنَّاسُ نِيَامٌ تَدْخُلُونَ الجَنَّةَ بِسَلَامٍ۔(ترمذی:2485) حضرت جابر سے نبی کریمﷺکا یہ اِرشادمنقول ہے : جو شخص رات کو کثرت سے نماز پڑھتا ہے دن کو اُس کا چہرہ حسین ہوتا ہے ۔مَنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ حَسُنَ وَجْهُهُ بِالنَّهَارِ۔(شعب الایمان :2447) حضرت حسان بن عطاء سے مُرسلاً مَروی ہے : ابنِ آدم کا رات کے آخری پہر میں دو رکعت پڑھنا اُس کے لئے دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔رَكْعَتَانِ يَرْكَعُهُما ابْنُ آدَمَ فِی جَوْفِ اللَّيْلِ الآخِرِخَيْرٌ لَهُ مِنَ الدُّنْياوَمَا فِيهَا۔(الجامع الصغیر :6882)سونے والے پر شیطان کا تین گرہیں لگانا : حضرت ابوہریرہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :جب تم میں سے کوئی شخص(رات میں)سوتا ہےتو شیطان اُس کے سر کی گدی پر تین گرہیں لگاتا ہے،ہر گرہ لگاتے ہوئے یہ کہتا ہے:”عَلَيْكَ