کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
درود سے خالی مجلس مُردار سے بھی زیادہ بدبو دار ہے: حضرت جابر نبی کریمﷺ کا یہ اِرشاد مَروی ہے:کوئی قوم جب کسی مجلس میں بیٹھے اور نبی کریمﷺپر درود پڑھے بغیر منتشر ہوجائے تو وہ مُردار کی بدبُو سے بھی زیادہ بدبو دار چیز کے پاس سے اُٹھ کر منتشر ہوتے ہیں۔مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا ثُمَّ تَفَرَّقُوا عَنْ غَيْرِ صَلَاةٍ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ إِلَّا تَفَرَّقُوا عَلَى أَنْتَنِ مِنْ رِيحِ الْجِيفَةِ۔(السنن الکبریٰ للنسائی:10172)دُرود سے خالی مجلس نقصان و خسران کا باعث ہے : حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:جو قوم بھی کسی مجلس میں دیر تک بیٹھے رہےپھر وہاں سے اللہ تعالیٰ کے ذکر کے بغیر اور نبی کریمﷺپر درود پڑھے بغیر منتشر ہوجائےتو وہ مجلس اللہ تعالیٰ کی جانب سے اُن پرنقصان و خسران کا باعث ہوگی، اگر اللہ تعالیٰ چاہیں گے تو اُنہیں عذاب دیں گےاور اگر چاہیں تو معاف کردیں گے۔أَيُّمَا قَوْمٍ جَلَسُوا فَأَطَالُوا الْجُلُوسَ، ثُمَّ تَفَرَّقُوا قَبْلَ أَنْ يَذْكُرُوا اللَّهَ، وَيُصَلُّوا عَلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا كَانَتْ عَلَيْهِمْ مِنَ اللَّهِ تِرَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ عَذَّبَهُمْ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُمْ۔(مستدرکِ حاکم: 1826)دُرود سے محروم شخص جنّت کے ایک عظیم راستے سے محروم ہے: نبی کریمﷺ کا اِرشاد ہے :جس نے مجھ پر درود پڑھنے کو بھلادیا اُس سے جنت کا ایک راستہ خطا ہوگیا ۔مَنْ نَسِيَ الصَّلَاةَ عَلَيَّ، خَطِئَ طَرِيقَ الْجَنَّةِ۔(ابن ماجہ:908)