کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
جانور کی خریداری: جانور کی خریداری میں مندرجہ ذیل امورکا اچھی طرح لحاظ رکھنا چاہیئے: (1)— جانور حلال اور پاکیزہ مال سے خریدنا چاہیئے ، اِس لئے کہ حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ صرف حلال و پاکیزہ مال کو قبول کرتے ہیں ۔لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ۔(بخاری:1410)لہٰذا اللہ کےنام پر ذبح کیے جانے والے جانور کو حرام مال سے خرید کر کیا ثواب اور اجر کی امید رکھی جاسکتی ہے۔ (2)— جانور کو اچھی طرح سے دیکھ لینا چاہیئے کہ اُس کی عمر پوری ہے یا نہیں ،اِسی طرح اُس کے اندر کوئی ایسا عیب تو نہیں جس کی وجہ سے قربانی نہ ہوتی ہو۔حدیث میں ہے ،حضرت علی کرّم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺہمیں اِس بات کا حکم دیا کرتے تھے کہ ہم جانور کی آنکھ اور کان وغیرہ کو اچھی طرح سے دیکھ لیں۔أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ العَيْنَ وَالأُذُنَ۔(ترمذی:1498) (3)— بہتر یہ ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق اچھا،عمدہ اور فربہ جانور خریدنے کا اہتمام کریں۔حدیث میں ہے : بے شک قربانی کیلئے سب سے افضل جانور وہ ہے جو سب سے زیادہ مہنگا اور فربہ ہو ۔إِنَّ أَفْضَلَ الضَّحَايَا أَغْلَاهَا وَأَسْمَنُهَا۔(مستدرک حاکم :7561)ایک اور روایت میں آتا ہے کہ نبی کریمﷺجب قربانی کا اِرادہ فرماتے تو بڑے ،فربہ ،سینگوں والے،چتکبرا رنگ کے اور خصی دو مینڈھے خریدتے۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ، اشْتَرَى كَبْشَيْنِ عَظِيمَيْنِ، سَمِينَيْنِ، أَقْرَنَيْنِ، أَمْلَحَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ۔(ابن ماجہ: 3122) لیکن یہ واضح رہنا چاہیئے کہ فربہ اور مہنگے جانور خریدنے کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضاء و خوشنودی