کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ الْمَوْقِفِ ”مَوقِف“ اسمِ ظرف کا صیغہ ہے ، جس کا مطلب ”کھڑے ہونے کی جگہ“ کے آتے ہیں ۔ یہاں اِس سے مراد ”اِمام اور مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ“ ہے۔(مرقاۃ) اِمام اور مقتدی کے کھڑے ہونے کے بارے میں مختلف احکام ہیں ، جن کا خلاصہ درج ذیل ہے:مقتدی کہاں کھڑا ہوگا: ٭— اِمام کے ساتھ کھڑا ہونے والا مقتدی یا تو ایک ہوگا یا ایک سے زیادہ ۔ اگر ایک مقتدی ہو تو عورت ہونے کی صورت میں وہ ہر حال میں پیچھے کھڑی ہوگی ، ساتھ کھڑا ہونا جائز نہیں اور مرد ہونے کی صورت میں وہ اِمام کے کے دائیں طرف قدرے تاخّر کے ساتھ کھڑا ہوگا ، اِس طرح کہ اُس کے پاؤں کی انگلیاں اِمام کی ایڑی کے پاس ہوں۔ اگر اِمام کے بائیں جانب یا پیچھے کھڑا ہو تب بھی نماز ہوجائے گی ، لیکن یہ کھڑ ا ہونا مکروہ ہے ۔(عالمگیری:188) اگر دو یا دو سے زیادہ مقتدی ہوں تو اِس کی دو صورتیں ہیں : (1)ایک مرد ہو اور باقی عورتیں ہوں۔ (2)ایک سے زائد مرد ہوں اور باقی عورتیں ہوں۔ اگر ایک مرد ہو تو وہ ایک ہی مقتدی کی طرح دائیں جانب کھڑا ہوگا اور عورتیں پیچھے کھڑی ہوں گی۔ اور اگر ایک سے زیادہ مرد ہوں ہو تو وہ پیچھے مستقل صف میں کھڑے ہوں گے اور عورتیں اُن سے پیچھے صف بنائیں گی۔(عالمگیری:188)