کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
گیارہویں دعاء:” سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ“ : حضرت ابوسعید خدریفرماتے ہیں کہ میں نے کئی مرتبہ نبی کریمﷺسے سنا کہ آپ نماز کے آخر میں یا نماز سے فارغ ہوکر یہ پڑھ رہے تھے:« سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ، وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ »۔(الدعوات الکبیر للبیہقی:128)بارہویں دعاء:” أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ“ : حضرت ابوبکرہ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺہر نماز کے بعد اِس دعاء کو پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ، وَالْفَقْرِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ»۔(مستدرکِ حاکم:927) حضرت انس بن مالکسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺجب نماز پوری کرکے سلام پھیرتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو پیشانی پر پھیرتے اور یہ دعاء پڑھتے : « بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ »۔(االدعاء للطبرانی:659)(طبرانی اوسط:3178)تیرہویں دعاء:” وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ“ : حضرت ابوامامہ فرماتے ہیں میں کسی بھی فرض یا نفل نماز کے بعد نبی کریمﷺکے جب قریب ہوا تو میں نے آپﷺکو یہ دعاء پڑھتے ہوئے سنا : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أنْعَشْنِي، وَاجْبُرْنِي،وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ، إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی :116 )(طبرانی کبیر:7811)