کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
درود شریف کے فضائل : درود شریف کے فضائل احادیث طیّبہ میں اِس قدر کثرت سے منقول ہیں کہ اُن کا اِحاطہ کرنا ایک مکمل کتاب کا تقاضا کرتا ہے ، فی الحال یہاں چند اہم اور بڑے فضائل کو ذکر کیاجارہا ہے:پہلی فضیلت :خود اللہ تعالیٰ اور اُس کے فرشتے نبی کریمﷺ پر رحمت بھیجتے ہیں : درود شریف کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ یہ ایک ایسا عمل ہے کہ جس کو خود اللہ اور اُس کے فرشتے کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کے درود بھیجنے کا مطلب رحمت بھیجنا ہے ، فرشتوں اور بندوں کے درود کا مطلب رحمت کی دعاء کرنا ہے ، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا: ﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾بیشک اللہ اور اُس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔اے ایمان والو! تم بھی اُن پر دُرود بھیجو اور خوب سلام بھیجا کرو۔(آسان ترجمہ قرآن کریم) فائدہ : یہ اعزاز و اِکرام جو اللہ تعالیٰ نے حضور کو عطاء فرمایا ہےاُس اعزاز سے بہت بڑھا ہوا ہے جو حضرت آدم کو فرشتوں سے سجدہ کراکر عطاء فرمایاتھا ، اِس لئے کہ حضور اقدس ﷺکے اس اعزاز و اِکرام میں اللہ جلّ شانہ خود بھی شریک ہیں بخلاف حضرت آدمکے اعزاز کے کیونکہ وہاں صرف فرشتوں کو حکم تھا۔(فضائلِ درود شریف:7)دوسری فضیلت : درود وسلام پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور سلامتی : حضرت عبد الرحمن بن عوففرماتے ہیں کہ ایک دفعہ نبی کریمﷺاپنے گھر سے نکلے میں بھی آپ کے پیچھے نکلا یہاں تک کہ آپ کھجوروں کے باغ میں داخل ہوکرسجدہ کیا اور دیر تک سجدہ میں پڑے رہے