کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
حضرت جبریلنبی کریمﷺکے پاس ایک سفید آئینہ لیکر آئے جس میں نکتہ تھا ،آپﷺنے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے؟حضرت جبریلنے فرمایا:یہ جمعہ کا دن ہے ،آپ کو اور آپ کی امّت کو اِس دن کے ذریعہ فضیلت دی گئی ہے،اور یہود و نصاریٰ اس میں آپ کے تابع ہیں اور آپ سب کیلئے اس دن میں خیر و بھلائی ہے۔أَتَى جِبْرِيلُ بِمِرْآةٍ بَيْضَاءَ فِيهَا نُكْتَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا هَذِهِ؟» قَالَ: هَذِهِ الْجُمُعَةُ فُضِّلْتَ بِهَا أَنْتَ وَأُمَّتُكَ، فَالنَّاسُ لَكُمْ فِيهَا تَبَعٌ، الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، وَلَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ۔(مسند الشافعی:1/70)سترہویں فضیلت: جمعہ کا دن مغفرت کا ہے : ایک روایت میں ہے : بے شک اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمادیتے ہیں ۔إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِتَارِكٍ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا غَفَرَ لَهُ۔(طبرانی اوسط:4817)اٹھارہویں فضیلت: جمعہ کے دن نیکیاں دوگنی کردی جاتی ہیں : ایک روایت میں ہے :جمعہ کے دن(اعمال کی )نیکیاں دوگنی کردی جاتی ہیں۔تُضَاعَفُ الْحَسَنَاتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ۔(طبرانی اوسط:7895)انیسویں فضیلت: مدینہ منوّرہ میں جمعہ دوسری جگہوں میں ایک ہزار جمعہ کے برابر ہے: نبی کریمﷺکااِرشاد ہے: میری اِس مسجد (مسجدِ نبوی)میں نماز پڑھنا مسجدِ حرام میں نماز پڑھنے کے علاوہ دوسری تمام مساجد میں ایک ہزار نماز پڑھنے کے برابر ہے، مدینہ منوّرہ میں رمضان المبارک کا مہینہ دوسری جگہوں میں ایک ہزار مہینے روزے رکھنے کے برابر ہے، اور مدینہ منوّرہ میں جمعہ کی نماز دوسری