کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
الْعَالَمِينَ“پڑھتے رہتے تھے، پھردیر تک”سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ“پڑھتے رہتے تھے۔(نسائی:1618) حضرت عبد اللہ بن عباسسے مَروی ہے کہ اُنہوں نے اپنی خالہ اُمّ المؤمنین حضرت میمونہکے گھر رات گزاری اور نبی کریمﷺکے پاس سوگئے ، رات کو جب نبی کریمﷺکی آنکھ کھلی تو آپ نے مسواک کی اور وضو کیا ، اُس کے بعد سورہ آلِ عمران کی آخری آیات”إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْل وَالنَّهَار لآيَات لأولي الْأَلْبَاب“ سورۃ کے آخر تک پڑھیں۔(مسلم:763) ایک روایت میں”إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ “پڑھنا بھی نقل کیا گیا ہے۔(نسائی :1626) حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺجب رات کو نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعاء پڑھا کرتے تھے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ»۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:1/683)(مستدرکِ حاکم:1980) حضرت سعد بن جنادہفرماتے ہیں کہ میں غزوہ حنین میں نبی کریمﷺکے ساتھ موجود تھا ، میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا: جو رات کو اُٹھےاور وضو کرے ، کلی کرے، اُس کے بعد سو سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے: ٭سُبْحَانَ اللهِ۔ ٭الْحَمْدُ لِلَّهِ۔ ٭لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ۔ ٭اللهُ أَكْبَرُ۔تو اُس کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ، ہاں! جان و مال کی زیادتیوں کو معاف نہیں کیا جاتا ۔(طبرانی کبیر:5484) («»«»«»(«»«»«»(