کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابِ سُجُودِ الْقُرْآنِ سجود القرآن سے مراد قرآن کریم کی وہ آیات ہیں جن کو پڑھنے یا سننے سے سجدہ تلاوت لازم ہوجاتا ہے ، اُس کو سجود التلاوہ بھی کہا جاتا ہے ۔سجدہ تلاو ت کا معنی : سجدہ تلاوت اُس سجدہ منفردہ کو کہتے ہیں جو نیت کرکے دو تکبیروں(یعنی سجدہ میں جانے اور اُٹھنے کی تکبیروں)کے درمیان کیا جاتا ہے هِيَ سَجْدَةٌ مُفْرَدَةٌ مَنْوِيَّةٌ مَخْفُوفَةٌ بَيْنَ تَكْبِيرَتَيْنِ۔(مرقاۃ:2/809)سجدہ تلاو ت کا حکم : سجدہ تلاوت کے مشروع ہونے میں سب کا اتفاق ہے ، البتہ اِس کے وجوب میں اختلاف ہے : امام ابوحنیفہ : واجب ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : سنت ہے ۔(البنایۃ:2660)سجدہ تلاوت کی فضیلت: حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جب ابن آدم آیتِ سجدہ پڑھ کر سجدہ کرتا ہےتو شیطان الگ ہوکر روتا ہے اور حسرت کے ساتھ کہتا ہے: ہائے افسوس!!ابن آدم کو سجدوں کا حکم دیا گیاتو اُس نے سجدہ کرلیا پس اُس کیلئے جنّت ہے،جبکہ مجھے سجدے کا حکم دیا گیا تو میں نے اِنکار کردیا پس میرے لئے جہنم ہے۔إِذَا قَرَأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ اعْتَزَلَ الشَّيْطَانُ يَبْكِي، يَقُولُ: يَا وَيْلَهُ