کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
پڑھ سکتا جو نفل پڑھ رہا ہو، کیونکہ حضرات مالکیہ اور حنابلہ کے نزدیک اقتداء المفترض خلف المتنفل(فرض پڑھنے والے کا نفل پڑھنے والے )جائز نہیں ، اور یہ صحتِ اقتداء کی شرائط میں سےہے، جس میں مقتدی کے مسلک کااعتبار کیا جاتا ہے ۔ (الفقہ الاسلامی : 2/1199)کیا امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسبوق کی اقتداء کی جاسکتی ہے ؟ احناف اور مالکیہ :اِمام کے سلام کے بعد مسبوق کی اتدائی نہیں کی جاسکتی ۔ شوافع اور حنابلہ : مسبوق کی اِقتداء کی جاسکتی ہے۔(الفقہ الاسلامی : 2/1197)کیامقتدی اور امام کے لئے اقتداءاور امامت کی نیت کرنا شرط ہے ؟ مقتدی کے لئے اِمام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے بالاتفاق اقتداء کی نیت کرنا بھی شرط ہے ، البتہ کیا امام کے لئے بھی نماز پڑھاتے ہوئے امامت کی نیت کرنا شرط ہے یا نہیں ، اس میں اختلاف ہے : امام شافعی و مالک : اِمام کیلئے اِمامت کی نیت کرنا شرط نہیں ، البتہ جو نمازیں جماعت کے ساتھ ہی ہوسکتی ہیں ، اُن میں شرط ہے ۔ جیسے جمعہ اور عیدین کی نماز۔ امام ابو حنیفہ : اِمام کیلئے شرط نہیں ، ہاں اگر اُس کی اِقتداء میں کوئی عورت بھی شامل ہوکر اقتداء کر رہی ہو تو اُس کی امامت کی نیت شرط ہے ۔ امام احمد : شرط ہے ، ورنہ نماز فاسد ہوجائے گی ۔ (الفقہ الاسلامی : 2/1240) («»«»«»(«»«»«»(