کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ وُجُوبِهَا (أي:الْجُمُعَةِ) جمعہ کا حکم : جمعہ فرض ہے ، بلا عُذر اِس کا ترک کرنے والا گناہ گار اور اس کا انکار کرنے والا کافر ہے۔اِس کی فرضیت ظہر سے زیادہ مؤکّد ہے، اِس لئے کہ اِس کے ترک پر جو وعیدیں ہیں وہ ظہر میں نہیں ۔جمعہ اپنی ذات کے اعتبار سے مستقل ایک فرض ہے، ظہر کاعِوض اور بدل نہیں ۔(شامیہ : 2/136)(عُمدۃ الفقہ:2/435)جمعہ کی فرضیت کا ثبوت : کتاب اللہ : ﴿إِذَا نُودِيَ لِلصَّلاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ﴾۔(الجمعۃ:9)سنت : الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ۔(ابوداؤد:1067)اِجماع : تمام مسلمانوں کا اِس کی فرضیت پر اِجماع ہے ۔(فتح القدیر:2/49)ترک ِ جمعہ کی وعیدیں : جب کسی چیزکی عظمت و فضیلت زیادہ ہوتی ہے تو اُس کی ناقدری اور بے ادبی و بے احترامی کرنے پر پکڑ بھی سخت ہوتی ہے،یہی وجہ ہے کہ جمعہ جیسے عظیم اور بابرکت دن کی ناقدری کرنے کی وعیدیں بڑی سخت وارد ہوئی ہیں ، ذیل میں چند وعیدیں ملاحظہ فرمائیں :