کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
مسجد میں نماز کا اداء کرنا اللہ کے حضور سرخروئی کا باعث ہے: حضرت عبد اللہ بن مسعودسے موقوفاً مَروی ہے کہ جو یہ چاہتا ہو کہ کَل (بروزِ قیامت)اللہ تعالیٰ سے مسلمان ہونے کی حالت میں ملاقات کرے تو اُسے چاہیئے کہ اِن پانچ نمازوں کو بحفاظت وہاں اداء کرے جہاں پر ان کی اذان دی جاتی ہے۔مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ غَدًا مُسْلِمًا، فَلْيُحَافِظْ عَلَى هَؤُلَاءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ۔(ابن ماجہ : 777)مسجد کی طرف جانے والے رحمتِ خداوندی میں ڈوبے ہوئے ہیں : حضرت ابوہریرہ سے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺاِرشاد فرماتے ہیں : اندھیروں میں مسجد وں کی طرف پیدل جانے والےاللہ تعالیٰ کی رحمت میں گھس(ڈوب)جانے والےہیں ۔الْمَشَّاءُونَ إِلَى الْمَسَاجِدِ فِي الظُّلَمِ، أُولَئِكَ الْخَوَّاضُونَ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ۔(ابن ماجہ : 779)مسجد سے محبت رکھنے والے سے اللہ تعالیٰ محبت فرماتے ہیں : حضرت ابوسعید خدریسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺاِرشاد فرماتے ہیں جس نے مسجد سے محبت رکھی اللہ تعالیٰ اُس سے محبت رکھتے ہیں ۔مَنْ أَلِفَ الْمَسْجِدَ أَلِفَهُ اللَّهُ۔(طبرانی اوسط:6383)مسجد کی طرف جانے والے کےلئے ہر قدم پر آنے جانے میں عظیم ثواب ہے: عُتبہ بن عبد المازنی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺسے سنا ہے آپ فرمارہے تھے : کوئی بندہ صبح یا شام مسجد جانے کے لئے اپنے گھر سے نہیں نکلتا مگر یہ کہ اُس کا ہر ایک قدم ایک گناہ کے لئے کفارہ اور دوسرا