کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
احناف و مالکیہ : سنت ہے ، واجب نہیں ۔(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ : 2/365)اذان دیتے ہوئے نیت کرنے کا حکم : اذان دیتے ہوئے نیت کرنی چاہیئے ، جیساکہ ”إِنَّمَا الأَْعْمَال بِالنِّيَّاتِ“ کی حدیث سے ہر عمل میں نیت کی اہمیت معلوم ہوتی ہے ، تاہم اذان میں نیت کا حکم کیا ہے ، اِس میں اختلا ف ہے : مالکیہ و حنابلہ: اذان کی ادائیگی کے لئے نیت شرط ہے ، اِس کے بغیر اذان نہیں ہوگی۔ احناف و شوافع: نیت کرنا مندوب و مستحب ہے ، شرط نہیں ۔(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ : 2/364)کلماتِ اذان کے درمیان ترتیب کا حکم: اذان کے جو منقول و مأثور الفاظ ہیں اُن کو اُسی ترتیب ہی سے اداء کرنا چاہیئے ، کیونکہ یہی اُس کا صحیح طریقہ ہے ، تاہم اِس ترتیب کا حکم کیا ہے اِس میں اختلاف ہے : احناف : کلماتِ اذان کے درمیان ترتیب سنّت ہے، واجب نہیں ، پس اگر بعض الفاظ کو مقدّم کردیا جائے تو صرف مقدّم کیے گئے الفاظ کو دہرایا جائےگا ، از سرِ نَو اذان کو لوٹانا ضروری نہیں ۔ ائمہ ثلاثہ:ترتیب کو ملحوظ رکھنا واجب ہے، پس اگر بعض الفاظ کو مقدّم کردیا جائےتو از سرِ نَو اذان دی جائے گی۔(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ : 2/364) («»«»«»(«»«»«»(