کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
کی غرض سے سفر کرنا۔ اِن تینوں میں سے کس سفر میں قصر کیا جائے گا ، اِس میں اختلاف ہے : اِمام ابوحنیفہ: تمام اَسفار میں قصر کیا جائے گا ، اگرچہ معصیت کا سفر ہی کیوں نہ ہو ۔ ائمہ ثلاثہ: معصیت کے سفر میں قصر نہیں نہیں کیا جائے گا ، اِس لئے کہ وہ عاصی یعنی گناہ کرنے والا ہے اور عاصی رخصت کا مستحق نہیں ۔ (البنایۃ : 3/35) فائدہ : اِمام مالککا ایک قول احناف کے مَسلک کے مطابق بھی ہے ۔(الفقہ علی المذاھب :1/430)جمع بین الصلوتین کے جواز اور عدم جواز کی تفصیل : جمع بین الصلاتین کی وضاحت : اس کی دو قسمیں ہیں: (1)جمع حقیقی ۔ (2)جمع صوری ۔جمع صوری : وہ ہے کہ دو فرضوں کو اپنے اپنے وقت میں اس طرح اداء کیا جائے کہ دونوں کے درمیان قرب اور اتصال ہو ، یعنی فرضِ اول اپنے وقت کے آخر میں اور فرضِ ثانی اپنے وقت کی ابتداء میں اداء کیا جائے ، جس سے بظاہر دونوں کی جمعیت معلوم ہوتی ہے ۔ اور اس کو جمع فعلی بھی کہتے ہیں ۔جمع حقیقی : وہ ہے کہ دو فرضوں کو ایک فرض کے وقت میں پڑھا جائے۔اور اس کو جمع وقتی بھی کہتے ہیں ۔ پھر اس کی دو صورتیں ہیں : (1) جمع تقدیم۔ (2) جمع تاخیر ۔ جمع تقدیم : وہ ہے کہ فرض ثانی کو مقدم کرکے فرضِ اول کے وقت میں اداء کیا جائے ۔ جیسا کہ عرفات میں عصر کو مقدم کر کے ظہر اور عصر دونوں کو ظہر کے وقت میں اداء کیا جائے ۔