کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
تیسری فضیلت :صلوۃ التسبیح میں تین سو مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھنے کا موقع لتا ہے: صلوۃ التسبیح کی ایک بڑی فضیلت یہ ہے کہ اِسے اداء کرتے ہوئے بندے کو تین سو مرتبہ تیسرے کلمہ کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء پر مشتمل بہترین کلمہ پڑھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے ، حالآنکہ: ایک مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھنے پر جنت میں ایک درخت لگ جاتا ہے ۔(فضائل ذکر:141) تیسرا کلمہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب کلمہ ہے ۔ (فضائل ذکر:143) جنت چٹیل میدان ہے اور تیسرا کلمہ جنت کے پودے ہیں ۔(فضائل ذکر:141) تیسرے کلمہ کے ہر ایک کلمے کا ثواب اُحد پہاڑ سے زیادہ ہے۔(فضائل ذکر:146) تیسرے کلمہ کا ہر کلمہ اعمال نامے میں تُلنے کے اعتبار سے سب سے زیادہ وزنی ہے ۔(فضائل ذکر:147)صلوۃ التسبیح کے بارے میں اَسلاف کے چند اقوال: (1)……حضرت عبد العزیز بن ابی روّاد جو حضرت عبد اللہ بن مُبارک کےاستاذ ہیں،فرماتے ہیں :جس کا جنت میں جانے کا ارادہ ہو اُس کے لئے ضروری ہے کہ صلاۃ التسبیح کو مضبوطی سے پکڑے۔ (2)……حضرت ابو عثمان حیری جوکہ ایک بڑے زاہد ہیں ، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے مصیبتوں اور غموں کے ازالے کے لئے صلاۃ التسبیح جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی ۔(فضائلِ ذکر :174) (3)……علّامہ تقی الدین سبکی فرماتے ہیں کہ جو شخص اِس نمازکی فضیلت و اہمیت کو سُن کر بھی غفلت اختیار کرے وہ دین کے بارے میں سستی کرنے والا ہے ، صلحاء کے کاموں سے دور ہے، اس کو پکا(یعنی دین میں چست) آدمی نہ سمجھنا چاہیئے۔(فضائلِ ذکر :174)