کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ صفتِ صلاۃ سے مراد ”جنسِ صفتِ صلاۃ“ ہے ، جس کے ماتحت نماز کے ارکان ، فرائض ،واجبات ، سنن اور مستحبات ذکر کیے جاتے ہیں۔(مرقاۃ :2/649) اِس باب کی مباحثِ فقہیہ سے قبل مناسب معلوم ہوتا ہے کہ نماز کی شرائط ، فرائض ،واجبات اور سنتوں کا ایک اِجمالی خاکہ پیش کردیا جائے :نماز کی شرائط : شرط سے مراد وہ چیزیں ہوتی ہیں جس پر کوئی دوسری چیز موقوف ہوتی ہے، اور وہ شرائط اُس چیز میں داخل نہیں ہوتیں یعنی اُس کی ماہیت سے خارج ہوتی ہیں ۔(عُمدۃ الفقہ:2/43،زوار اکیڈمی) نماز کی شرائط دو طرح کی ہیں :(1)شرائطِ وجوب۔ یعنی وہ شرائط جن کے پائے جانے سے نماز لازم ہوتی ہے ۔ (2)شرائطِ صحّت۔ یعنی وہ چیزیں جن کے پائے جانے سے نماز صحیح ہوتی ہے۔شرائطِ وجوب : نماز کے واجب ہونے کی پانچ شرطیں ہیں : (1)مسلمان ہونا ۔ لہذا کافر پر نماز فرض نہیں ،کیونکہ اُس کیلئے پہلے اِسلام لانا ضروری ہے۔