کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
سے ہے۔عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ رَجُلٌ مِنْ قُضَاعَةَ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَصَلَّيْتُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَصُمْتُ الشَّهْرَ، وَقُمْتُ رَمَضَانَ، وَآتَيْتُ الزَّكَاةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:مَنْ مَاتَ عَلَى هَذَا كَانَ مِنَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ۔(صحیح ابن خزیمہ : 2212) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ رمضان المُبارک کے قیام (تراویح)کی طرف لازم کیے بغیر شوق و رغبت دلاتے ۔كَانَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ عَزِيمَةٍ۔(ابن ابی شیبہ :7698)صلوۃ التسبیح کے فضائل : یہ وہ نماز ہے جس کے پڑھنے کی برکت سے دس قسم کے گناہ معاف ہوتے ہیں : (1)اگلے گناہ ۔ (2)پچھلے گناہ ۔ (3)قدیم گناہ ۔ (4)جدید گناہ ۔ (5)غلطی سے کیے ہوئے گناہ ۔(6)جان بوجھ کر کیے ہوئے گناہ ۔(7)صغیرہ گناہ ۔ (8)کبیرہ گناہ ۔ (9)چھپ چھپ کر کیے ہوئے گناہ ۔ (10)کھلم کھلا کیے ہوئے گناہ۔يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّاهُ، أَلَا أُعْطِيكَ، أَلَا أَمْنَحُكَ، أَلَا أَحْبُوكَ، أَلَا أَفْعَلُ بِكَ عَشْرَ خِصَالٍ، إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ذَنْبَكَ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، قَدِيمَهُ وَحَدِيثَهُ، خَطَأَهُ وَعَمْدَهُ، صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ، سِرَّهُ وَعَلَانِيَتَهُ، عَشْرَ خِصَالٍ۔ (ابوداؤد:1297) صلوۃ التسبیح کی برکت سے اللہ تعالیٰ بکثرت گناہ معاف کرتے ہیں ، احادیث طیّبہ میں اِس کثرت کی کئی مثالیں ذکر کی گئی ہیں: آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :اگر تم ساری دنیا سے کے لوگوں سے بھی زیادہ گناہ گار ہوگے تو تمہارے گناہ معاف کردیے جائیں گے ۔فَإِنَّكَ لَوْ كُنْتَ أَعْظَمَ أَهْلِ الْأَرْضِ ذَنْبًا غُفِرَ لَكَ بِذَلِكَ۔ (ابوداؤد:1298)