کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
جمعہ کا غسل نماز کیلئے ہے یا جمعہ کے دن کیلئے: یعنی جمعہ کے دن جو غسل کیا جاتا ہے وہ نمازِ جمعہ کیلئے ہے یا جمعہ کے دن کیلئے ، اِس میں اختلاف ہے : امام ابو حنیفہ و ابو یوسف : نمازِ جمعہ کے لئے ہے ۔ امام محمد : یومِ جمعہ کے لئے ہے ۔ثمرۂ اختلاف :جن لوگوں پر جمعہ فرض نہیں حضرات شیخین کے نزدیک اُن کے لئے غسل سنت نہیں ہے اور امام محمد کے نزدیک اُن کے لئے بھی سنت ہے ۔(معارف السنن:4/321)(تحفۃ الالمعی : 2/355)کیا غسلِ جمعہ سے نمازِ جمعہ ضروری ہے ؟ امام مالک : غسلِ جمعہ کا نمازِ جمعہ سے متصل ہونا معتبر ہے ، پس اگر غسل کے بعد وضو ٹوٹ گیا اور پھر دوبارہ وضو کرکے جمعہ پڑھا گیا تو غسلِ جمعہ کی سنت اداء نہیں ہوگی ۔ ائمہ ثلاثہ :اِس کا اعتبار نہیں ، ، پس جمعہ کے غسل کے بعد نمازِ جمعہ سے پہلے حدث لاحق ہونے سے بھی جمعہ کے غسل میں کوئی فرق نہیں آئے گا ۔(معارف السنن:4/322)(تحفۃ الالمعی : 2/355)جمعہ کیلئے جلدی جانے کی اہمیت و فضائل : جمعہ کی نماز کیلئے جلدی جانا بہت سی احادیث میں مذکور ہے،نبی کریمﷺنے اس کی بہت اہمیت و تاکید کو بیان کیا ہے ، ذیل میں اس سے متعلّق کچھ روایات ملاحظہ ہو ں: اِرشادِ نبوی ہے: بے شک تمہارے لئے ہر جمعہ کے دن حج اور عمرہ (کا ثواب)ہے، پس حج تو یہ ہے کہ جمعہ کے لئےتپتی ہوئی دوپہرمیں(یعنی جلدی)جانا، اور عُمرہ یہ ہےکہ جمعہ کے بعد(ذکر و اذکار میں مشغول رہتے