کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
الشمس اور سورۃ الاعلیٰ جیسی سورتیں پڑھا کرو۔كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي بِهِمُ الصَّلاَةَ، فَقَرَأَ بِهِمُ البَقَرَةَ، قَالَ: فَتَجَوَّزَ رَجُلٌ فَصَلَّى صَلاَةً خَفِيفَةً، فَبَلَغَ ذَلِكَ مُعَاذًا، فَقَالَ: إِنَّهُ مُنَافِقٌ، فَبَلَغَ ذَلِكَ الرَّجُلَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا قَوْمٌ نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، وَنَسْقِي بِنَوَاضِحِنَا، وَإِنَّ مُعَاذًا صَلَّى بِنَا البَارِحَةَ، فَقَرَأَ البَقَرَةَ، فَتَجَوَّزْتُ، فَزَعَمَ أَنِّي مُنَافِقٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:يَا مُعَاذُ، أَفَتَّانٌ أَنْتَ-ثَلاَثًا-اقْرَأْ: وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى وَنَحْوَهَا۔(بخاری:6106)اِمام کی حیثیت : احادیثِ طیبہ میں آپﷺنے اِمام کی کئی حیثیتوں کو بیان فرمایا ہے ، جس سے اِمام کے اوصاف اور ذمّہ داریوں کو کافی حد تک سمجھا جاسکتا ہے: اِمام لوگوں کیلئے ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے ۔إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ۔(مسلم:416) اِمام مقتدیٰ ہوتا ہے ، یعنی اُس کی اقتداء کی جاتی ہے ۔إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ۔(مسلم:417) اِمام کی حیثیت قائد کی ہوتی ہے ، یعنی اُس سے آگے نہیں بڑھا جاسکتا ۔لَا تُبَادِرُوا الْإِمَامَ۔(مسلم:415) اِمام کی حیثیت ضامن(ذمّہ دار) کی ہوتی ہے ۔الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ۔(ابوداؤد:517) اِمام کی حیثیت اللہ تعالیٰ اور بندوں کے درمیان ایک قاصد کی طرح ہوتی ہے ۔اجْعَلُوا أَئِمَّتَكُمْ خِيَارَكُمْ,فَإِنَّهُمْ وَفْدُكُمْ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ۔(دار قطنی:1881)