کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
نمازِ کسوف میں کتنے رکو ع ہیں ؟ امام ابو حنیفہ : عام نمازوں کی طرح ہر رکعت میں ایک ہی رکوع ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : ہر رکعت میں دو رکوع اور دو قیام ہیں۔ (الفقہ علی المذاھب: 1/330) یعنی ائمہ ثلاثہ کے نزدیک پہلے قیام میں قراءت ، پھر رکوع ، پھر دوبارہ قیام اور قراءت اور پھر دوبارہ رکوع کیا جائے گا ۔ اسی طرح دوسری رکعت میں بھی پہلے قیام و قراء ت ، پھر رکوع ، پھر قیام و قراءت اور پھر رکوع کیا جائے گا ۔نمازِ کسوف میں رکوع کی تعداد میں روایات کا اِضطراب : صلاۃ الکسوف میں کتنے رکوع کیے جائیں گے ،اِس بارے میں روایات کے اندر شدید اضطراب پایا جاتا ہے ، ایک سے لیکر پانچ رکوع تک کی روایات پائی جاتی ہیں: ایک رکوع: فَصَلَّى بِأَطْوَلِ قِيَامٍ وَرُكُوعٍ وَسُجُودٍ۔ (بخاری:1059) دو رکوع: فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ، وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ۔ (بخاری:1065) تین رکوع: فَصَلَّى بِالنَّاسِ سِتَّ رَكَعَاتٍ بِأَرْبَعِ سَجَدَاتٍ۔ (مسلم:904) چار رکوع: ثَمَانَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ۔ (مسلم:908) پانچ رکوع: وَرَكَعَ خَمْسَ رَكَعَاتٍ، وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ۔ (ابو داؤد:1182)