کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
سننِ قبلیہ اور بعدیہ کی حکمت : اصل حکمت تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں ، ظاہری طور پر ایک حکمت یہ لکھی ہے : سنن قبلیہ اس لئے رکھی گئی ہیں تاکہ شیطان ذلیل اور رُسوا ہوجائے اور اُس کی گمراہ کرنے کی امیدیں منقطع ہوجائیں ۔ اس طرح کہ جب وہ دیکھے گا کہ یہ تو سنت بھی ترک نہیں کر رہا تو نماز کیسے ترک کرسکتا ہے ۔(شامیہ: 2/13) اِسی طرح ایک حکمت قبلیہ سنتوں کی یہ بھی ذکر کی گئی ہے کہ انسان کا نفس دنیا کے مشاغل میں لگے رہنے کی وجہ سے عبادت اور یادِ الٰہی سے غافل ہوجاتا ہے ، پس اُس غفلت کو توڑنے کیلئے قبلیہ سنتیں مقرر کی گئیں تاکہ دل میں عبادت سے اُنسیت پیدا ہو اور فرض نماز میں اچھی حالت کے اندر داخل ہوسکیں۔(مرعاۃ المفاتیح:4/127) سنن بعدیہ اس لئے کہ فرض نماز میں جو کمی اور کوتاہی ہوگئی ہے ، سنتوں کے ذریعے اُس کی تلافی اور تدارک ہوجائے ۔(شامیہ: 2/13)کیا سنتوں کی قضاء کی جائےگی ؟ جب سنتیں اپنے وقت سے فوت ہوجائیں تو کیا اُن کی قضاء لازم ہوتی ہے یا نہیں ، اس میں اختلاف ہے : احناف اور مالکیہ : کسی سنت کی قضاء نہیں ، صرف فجر کی سنت کی قضاء کی جائے گی اور وہ بھی صرف اُس دن زوال سے پہلے پہلے ۔ اُس کے بعد نہیں ۔