کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
صلاۃ الخوف کا پہلا پہلا طریقہ : ایک طائفہ امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھے اور دوسرا دشمن کے مقابل کھڑا رہے ، جب امام سجدہ کرچکے تو پہلا طائفہ اپنی دوسری رکعت اُسی وقت مکمل کر لے اور امام اتنی دیر کھڑا ہوکر انتظار کرتا رہے ۔ پھر دوسرا طائفہ آئے اور امام اُس کو ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیر دے اور وہ طائفہ مسبوق کی طرح اپنی دوسری رکعت پوری کرلے ۔ بخاری شریف میں یہ طریقہ حضرت سہل بن حثمہ سے مرفوعاً اور موقوفاً دونوں طرح منقول ہے: يَقُومُ الإِمَامُ مُسْتَقْبِلَ القِبْلَةِ، وَطَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ، وَطَائِفَةٌ مِنْ قِبَلِ العَدُوِّ، وُجُوهُهُمْ إِلَى العَدُوِّ، فَيُصَلِّي بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ يَقُومُونَ فَيَرْكَعُونَ لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ فِي مَكَانِهِمْ، ثُمَّ يَذْهَبُ هَؤُلاَءِ إِلَى مَقَامِ أُولَئِكَ، فَيَرْكَعُ بِهِمْ رَكْعَةً، فَلَهُ ثِنْتَانِ، ثُمَّ يَرْكَعُونَ وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ۔(بخاری:4131)صلاۃ الخوف کا دوسرا طریقہ : امام طائفہ اولیٰ کو ایک رکعت پڑھائے اور یہ طائفہ سجدہ کے بعد اپنی نماز پوری کیے بغیر محاذ پر چلا جائے ۔ پھر دوسرا طائفہ آئے ، امام اُس کو دوسری رکعت پڑھائے اور سلام پھیر دے ، پھر یہ طائفہ اپنی نماز اُسی وقت مکمل کرلے اور محاذ پر چلا جائے ، پھر پہلا طائفہ آکر اپنی دوسری رکعت اداء کرلے ۔ یہ طریقہ حضرت عبد اللہ بن عمرسے مرفوعاً مروی ہے: عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللَّهِﷺ صَلَّى بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً، وَالطَّائِفَةُ الْأُخْرَى مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ، ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَقَامُوا فِي مَقَامِ أُولَئِكَ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً أُخْرَى، ثُمَّ سَلَّمَ