کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ الْقَصْدِ فِي الْعَمَلِ قصد کا معنی : قصد اور اِقتصاد کا معنی ”سلوك الطريق المعتدلة والتوسط بين الإفراط والتفريط“ ہے، یعنی افراط اور تفریط کے درمیان اعتدال کا راستہ اختیار کرنا ۔ (مرعاۃ المفاتیح:4/238)شریعت میں ہر چیز کے اندر اعتدال کی تعلیم دی گئی ہے ۔ یہاں باب سے مقصود نفل اعمال میں اعتدال اختیار کرنا ہے ۔عمل میں حسن پیدا کرنے والی چیزیں : وہ چیزیں جن کے اختیار کرنے سے عمل مین حسن اور خوبصورتی پیدا ہوتی ہے اور عمل اللہ تعالیٰ کے بارگاہ میں اعلیٰ درجہ کی قبولیت پر فائز ہوتا ہے ، وہ یہ ہیں : (1)اِخلاص۔ (2)مطابقتِ سنّت۔ (3)مُداوَمت۔ ریاکاری کے ساتھ کیےجانے والے عمل کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ، اور نیک نیتی کے ساتھ کیا جانے والا عمل بھی اگر سنت کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا تو خلوص بھی سارا رائیگاں ہوجاتا ہے ، اور عمل میں اگر یہ دونوں صفتیں ہوں ، لیکن پابندی اور دوام سے خالی ہو تب بھی وہ عمل ”پسندیدہ عمل “کہلانے کا مستحق نہیں ہوتا ۔عمل میں مُداوَمت اعتدال سے آتی ہے: اور عمل میں مداوَمت ”اعتدال “ اور ”میانہ رَوی“ سے آتی ہے، اگر جوش و جذبے میں انسان ڈھیروں عمل کرنا شروع کردے تو وہ جوش ایک وقتی اور عارضی ثابت ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اُس پر اِستقامت