کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
(5)سجود ۔سجدہ کرنا ہر رکعت میں دومرتبہ فرض ہے ۔سجدہ میں پیشانی اور ناک دونوں ہی کو رکھنا چاہیئے ۔ پیشانی کا کچھ نہ کچھ حصہ زمین پر رکھنا فرض اور اکثر حصہ رکھنا واجب ہے۔پیشانی اور ناک میں سے کسی ایک پر اکتفا کرنا اگر عذر کی وجہ سے ہو تو بالاتفاق جائز ہے، اور بغیر عذر کے صرف پیشانی لگانا بالاتفاق کراہت کے ساتھ جائزہے، جبکہ صرف ناک لگانا امام صاحب کے نزدیک کراہت کے ساتھ جائز ہے اور صاحبین کے نزدیک جائز نہیں ۔سجدے میں دونوں گھٹنوں اور ہاتھوں کا رکھنا سنت ہے لہذا گھٹنے اور ہاتھ اگر نہ رکھے جائیں تب بھی نماز ہوجائے گی۔ لیکن دونوں پاؤں کا رکھنا فرض ہے لہذا اگر بغیر کسی عذر کے دونوں پاؤں زمین پر نہ رکھے تو سجدہ اداء نہیں ہوگا ۔ (6) قعدہ اخیرہ مقدار ِ تشہد ۔ تشہد کی مقدار بیٹھنے کا مطلب یہ ہے کہ ” عبدہٗ و رسولہٗ “تک پڑھنے کی مقدار تک بیٹھنا فرض ہے اور تشہد پڑھنا فرض نہیں ، واجب ہے۔اور یہ قعدہ اخیرہ فرض ، واجب اور سنن و نوافل سب کے اندر فرض ہے۔(عُمدۃ الفقہ ملخصاً)نماز کے واجبات : یعنی وہ افعال جو جان بوجھ کر ترک کرنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہےاور بھولے سے ترک کرنے کی صورت میں سجدہ سہو لازم ہوتا ہے اور سجدہ سہو بھی نہ کیا ہو تو نماز واجب الاِعادہ ہوتی ہے ۔ نماز کے واجبات چودہ ہیں : (1) قراءۃ الفاتحہ ۔ فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور اس کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں فاتحہ پڑھنا واجب ہے۔(2) ضم السورۃ ۔فرض کی تیسری چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں فاتحہ