کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
سننِ رواتِب کے فضائل : سننِ رواتب خواہ مؤکّدہ ہوں یا غیر مؤکّدہ ، احادیث میں اِن کی بڑی فضیلت وارِد ہوئی ہے ،جن میں اجتماعی طور پر دن بھر کی نمازوں کی قبلیہ اور بعدیہ سنتوں کا اہتمام کرنے کی فضیلت بھی بیان کی گئی ہے اور ایک ایک کرکےہر نماز کی سنتوں کی الگ الگ فضیلت بھی ذکر کی گئی ہے ۔ ذیل میں دونوں طرح کے فضائل احادیثِ طیبہ کی روشنی میں ملاحظہ فرمائیں :بارہ رکعت سننِ مؤکّدہ کے فضائل : حضرت اُمِّ حبیبہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں :جس نے دن اور رات میں بارہ رکعات (مؤکّدہ سنتیں)پڑھیں اُس کے لئے ان کی برکت سے جنّت میں محل بنادیا جاتا ہے۔ مَنْ صَلَّى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، بُنِيَ لَهُ بِهِنَّ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ۔(مسلم: 728) سنن نسائی کی روایت میں اِس پر جنّت میں داخلہ کی بشارت ذکر کی گئی ہے۔مَنْ ثَابَرَ عَلَى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ۔(نسائی:1794) اور اُن بارہ رکعات مؤکّدہ سنتوں کی تفصیل ایک دوسری روایت میں یہ بیان کی گئی ہے :حضرت عائشہ صدیقہ سے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد مَروی ہے: جس نےبارہ رکعات سنت پر پابندی اختیار کی اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنّت میں محل بنادیں گے(اور وہ بارہ رکعات یہ ہیں ) چار رکعت ظہر سے پہلے ، دو رکعت ظہر کے بعد ، دو رکعت مغرب کے بعد ،دو رکعت عشاء کے بعد اور دو رکعت فجر سے پہلے ۔ مَنْ ثَابَرَ عَلَى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ السُّنَّةِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الجَنَّةِ: أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ المَغْرِبِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ العِشَاءِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الفَجْرِ۔(ترمذی: 414)