کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
احناف اور حنابلہ : تشہد عبد اللہ بن مسعود پڑهنا افضل ہے۔ امام مالك : تشہد عمر فاروق پڑھنا افضل ہے ۔ امام شافعى : تشہد عبد اللہ بن عباسپڑھنا افضل ہے۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:12/35)تشہد ميں بیٹھنے كا طريقہ: تشہد میں نبی کریمﷺسے دو طرح بیٹھنا ثابت ہے : (1) اِفتراش۔ (2)تورّک۔اِفتراش : بایاں پاؤں بچھاکر اُس پر بیٹھنا اور دایاں کھڑا کرتے ہوئے انگلیوں کو قبلہ رو کردینا ۔تورّک: سرین کے بائیں حصہ پر بیٹھ کر دونوں پاؤں کو دائیں جانب نکال دینا ۔ اِس میں اختلاف ہے کہ دونوں میں سے کِس طریقے سے بیٹھنا افضل ہے: امام ابو حنيفہ : قعدہ اولى اور اخيرہ دونوں ميں افتراش افضل ہے ۔ امام مالك : دونوں ميں تورك افضل ہے ۔ امام شافعى : قعدہ سلام ميں تورك اور قعدہ غير سلام ميں افتراش افضل ہے ۔ امام احمد بن حنبل: دو ركعت والى نماز ميں افتراش اور رباعى كے قعدہ اخیرہ ميں تورك افضل ہے،پس جمعہ ، فجر اور عیدین کی دو رکعت میں امام شافعی کے نزدیک ”تورّک“ کریں گے جبکہ امام احمد بن حنبلکے نزدیک اِفتراش کیا جائے گا ۔(البنایۃ :2/262) (درس ِ ترمذى : 2/60)تشہد كا حكم : امام ابو حنيفہ : قعدہ اولى اور اخیرہ دونوں ميں تشہد پڑهنا واجب ہے ۔