کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
نماز سے نکلنے کیلئے سلام كے الفاظ کا حکم : نماز سے نکلنے کیلئے سلام کے الفاظ کا استعمال فرض ہے یا واجب ، اِس میں اختلا ف ہے: ائمہ ثلاثہ : السلام علیکم كے الفاظ فرض ہيں ، ان كے بغير نماز سے خروج نہ ہوگا۔ احناف : واجب ہيں،فرض نہیں۔(عُمدۃ القاری:6/121 )(فتح الباری:12/329)رکوع میں جاتے ہوئے رفعِ یدین کرنا : رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر کہی جائے گی یا نہیں ، یہ ”رفعِ یَدین“ کا مسئلہ کہلاتا ہے ، جس کی تفصیل یہ ہے: رفعِ یدین کی تین صورتیں ہیں: رفع ِ یدین عند التحریمہ : بالاتفاق مسنون ہے ۔ صرف شیعوں کا فرقہ زیدیہ اس کا قائل نہیں ۔ رفعِ یدین عند السجود و عند الرفعِ منہ : بالاتفاق متروک ہے ۔ رفعِ یدین عند الرکوع و عند الرفع منہ : اس میں اختلاف ہے : امام شافعی اور امام احمد بن حنبل : رفعِ یدین کیا جائے گا ۔ امام ابو حنیفہ اور امام مالک : رفع ِ یدین نہیں کیا جائے گا ۔ نوٹ : رفعِ یدین کے مسئلے میں اختلاف افضلیت کا ہے ، نفسِ جواز میں سب کا اتفاق ہے ۔ صرف امام اوزاعی ، حُمیدی اور ابن ِخزیمہ رحمہم اللہ اس کے وجوب کے قائل ہیں۔(درسِ ترمذی : 2/26)