کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
آنا پڑتا۔لَيْسَ صَلاَةٌ أَثْقَلَ عَلَى المُنَافِقِينَ مِنَ الفَجْرِ وَالعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا۔(بخاری:657) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :جوعشاء کی نماز جماعت سے پڑھے اُس نے گویا آدھی رات قیام کیا اور جو فجر کی نماز جماعت سے پڑھے اُس نے گویا ساری رات نماز پڑھی ۔مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ۔(مسلم:656) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جس نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی اُس نے اُسی کے بقدر لیلۃ القدر میں سے حصہ پایا ۔مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ، فَقَدْ أَخَذَ مِنْ حَظِّهِ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ۔(طبرانی کبیر:7745) حضرت سعید بن المسیبسے مُرسلاً مَروی ہے کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: ہمارے اور منافقین کے درمیان عشاء کی نماز میں حاضر ہونے کا فرق ہے، اور منافقین اِن دونوں نمازوں میں حاضر ہونے کی اِستطاعت نہیں رکھیں گے۔عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِﷺقَالَ: بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ شُهُودُ الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَا يَسْتَطِيعُونَهُمَا۔(شعب الایمان:2596)پانچ نمازوں کے علاوہ دیگر نمازوں کے خصوصی فضائل : پانچوں نمازوں کے علاوہ بھی بہت سی سنت اور نفل نمازیں ہیں جن کی احادیث طیبہ میں فضیلتیں وارد ہوئی ہیں ، ذیل میں مندرجہ ذیل نمازوں کے فضائل ذکر کیے جارہے ہیں : (1)نوافل کے فضائل ۔ (2)سننِ رواتِب کے فضائل ۔ (3)اِشراق کے فضائل۔ (4)چاشت کے فضائل۔ (5)تہجد کے فضائل ۔ (6)اوّابین کے فضائل ۔ (5)تراویح کے فضائل۔