کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
جنّت میں گھر: حضرت امّ حبیبہ فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: جس نے عصر سے پہلے چار رکعت کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنّت میں گھر بنادیں گے۔أُمّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ بَنَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ۔(مسند ابو یعلیٰ موصلی:7137)مغرب کی سنتوں کی فضیلت : حضرت مکحولنبی کریمﷺسے مُرسلاً نقل فرماتے ہیں :جس نے مغرب کے بعد بات کرنے سے پہلے دو رکعت پڑھی اور ایک روایت میں چار پڑھنے کا ذکر ہے،اُس کی نماز علّیین میں اُٹھالی جاتی ہے۔مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ وَفِي رِوَايَةٍ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ رُفِعَتْ صَلَاتُهُ فِي عِلِّيِّينَ۔(مشکوۃ : 1184) حضرت حذیفہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتےہیں:مغرب کے بعد کی دو رکعتوں کو جلدی پڑھا کرواِص لئے کہ یہ دونوں رکعتیں فرض کے ساتھ اُٹھائی جاتی ہیں ۔عَجِّلُوا الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فَإِنَّهُمَا تُرْفَعَانِ مَعَ الْمَكْتُوبَةِ۔(مشکوۃ : 1185) حضرت عبد اللہ بن عباسفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺمغرب کے بعد کی دو رکعتوں میں طویل قراءت فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ اہلِ مسجد متفرّق ہوجاتے۔كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطِيلُ الْقِرَاءَةَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، حَتَّى يَتَفَرَّقَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ۔(ابوداؤد:1301)