کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ مَا عَلَى الْمَأْمُومِ مِنَ الْمُتَابَعَةِ وَحُكْمِ الْمَسْبُوق مُدرک ، لاحق اور مسبوق کے چند احکام : مُدرک : وہ مقتدی جو امام کے ساتھ مکمل نماز پڑھے اور کوئی رکعت نہ چھوٹے ۔ حکم : اس کا حکم یہ ہے کہ اس کی نماز مکمل ہے ، اس کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ۔لاحق : وہ مقتدی جس کی کچھ رکعتیں یا تمام رکعتیں جماعت میں شریک ہونے کے بعد کسی عذر کی وجہ سے چھوٹ جائیں ۔ مثلاً : نماز کے دوران سوجانے کی وجہ سے رکعات چھوٹ گئیں یا وضو ٹوٹ گیا اور وضو کے لئے جانے کی وجہ سے رکعات چھوٹ گئیں ۔ حکم : پہلی چھوٹی ہوئی رکعتوں کو اداء کرے ، اُس کے بعد اگر جماعت باقی ہو تو شریک ہوجائے ، ورنہ باقی نماز بھی اکیلے ہی پڑھ لے ۔ لاحق چھوٹی ہوئی رکعتوں میں بھی مقتدی ہی سمجھا جائے گا ، چنانچہ : مقتدی کی طرح لاحق بھی قراءت نہیں کرے گا ، خاموش کھڑا رہے گا ۔ اسی طرح مقتدی کی طرح کسی بھول کی وجہ سے اس پر بھی سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا ۔مسبوق : وہ مقتدی ہے جو کچھ رکعتیں چھوٹ جانے کے بعد جماعت میں شامل ہوا ہو ۔ حکم : پہلے امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوکر جتنی نماز باقی ہو جماعت سے اداء کرے ، امام کی نماز ختم ہونے کے بعد اپنی چھوٹی ہوئی رکعتوں کو اداء کرے ۔ مسبوق اپنی چھوٹی ہوئی رکعتوں میں منفرد کی طرح ہے ، چنانچہ : منفرد کی طرح اُس کو قراءت بھی کرنی ہے ، اور منفرد کی طرح کسی غلطی کی وجہ سے اُس