کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
دوسری رکعت میں قعدہ کرنا فرض ہے ۔اِسی طرح اگر پہلی دونوں رکعتوں میں سے کسی ایک بھی رکعت میں قراءت ترک ہوگئی تونماز نہیں ہوگی۔(عالمگیری :1/139)(البحر الرائق:2/141)قصر کی شرائط: سفر شرعی ۔ یعنی وہ سفر جو مسافتِ شرعیہ پر مشتمل ہو۔ نماز رباعی فرض ہو۔ نیتِ سفر ہو ۔ تجاوز عن بنیان البلد یعنی شہر کی آبادی سے تجاوز ہوجائے ۔ کسی مقیم کی اقتداء نہ کی جائے ۔ کسی جگہ 15 دن یا اس سے زیادہ قیام نہ کیا ہو۔ عود الی الوطن الاصلی نہ ہوا ہو ۔ فائدہ:قصر کی شرائط امام مالک کے نزدیک چھ اور امام شافعی اور امام احمد بن حنبل کے نزدیک آٹھ ہیں، تفصیلات کے لئے ملاحظہ ہو۔ (الفقہ الاسلامی و ادلتہ : 2/1355، 1357)مسافتِ قصر : یعنی کتنی مسافت کے سفر میں قصر جائز ہوتا ہے ، اِس میں علماء کے کئی اقوال ہیں : اصحابِ ظواہر : ان کے تین اقوال ہیں: ( بعض اہل ِ ظاہر کے نزدیک مسافتِ سفر کی کوئی مقدار مقرر نہیں ،مطلقاً سفر ہی موجبِ قصر ہے ۔