کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
يَسْرِقُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ: «لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا»۔(دارمی:1367) نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص نمازوں کو اپنے وقت میں پڑھے ،وضوبھی اچھی طرح کرے ،کھڑا بھی وقار سے ہو، خشوع خضوع سے بھی پڑھے ،اور رکوع و سجود بھی مکمل کرے تو وہ نماز نہایت روشن اور چمکدار بن کر جاتی ہے اور نمازی کو دعاء دیتی ہے کہ اللہ تعالی تیری بھی ایسی ہی حفاظت کرے جس طرح تونے میری حفاظت کی ۔ اور جو شخص نماز کو بری طرح پڑھے ،وقت کو بھی ٹال دے وضو کو بھی اچھی طرح نہ کرے،خشوع کا بھی خیال نہ رکھے اور رکوع و سجود بھی اچھی طرح نہ کرے توہ نما زبری صورت سے سیاہ رنگ میں بددعاء دیتی ہوئی جاتی ہے کہ اللہ تعالی تجھے بھی ایسے ہی برباد کرے جس طرح تونے مجھے ضائع کیا۔ اس کے بعد وہ نماز پرانے کپڑے کی طرح سے لپیٹ کر نمازی کے منہ پر ماردی جاتی ہے ۔مَنْ صَلَّى الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَأَسْبَغَ لَهَا وُضُوءَهَا، وَأَتَمَّ لَهَا قِيَامَهَا وَخُشُوعَهَا وَرُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا خَرَجَتْ وَهِيَ بَيْضَاءُ مُسْفِرَةٌ، تَقُولُ: حَفِظَكَ اللَّهُ كَمَا حَفِظْتَنِي، وَمَنْ صَلَّى الصَّلَاةَ لِغَيْرِ وَقْتِهَا فَلَمْ يُسْبِغْ لَهَا وُضُوءَهَا، وَلَمْ يُتِمَّ لَهَا خُشُوعَهَا وَلَا رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا خَرَجَتْ وَهِيَ سَوْدَاءُ مُظْلِمَةٌ، تَقُولُ: ضَيَّعَكَ اللَّهِ كَمَا ضَيَّعْتَنِي، حَتَّى إِذَا كَانَتْ حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ لُفَّتْ كَمَا يُلَفُّ الثَّوْبُ الْخَلَقُ، ثُمَّ ضُرِبَ بِهَا وَجْهُهُ۔(طبرانی اوسط:3095)رکوع کےاندر طمانینت کا حکم : ائمہ ثلاثہ اور امام ابو یوسف : فرض ہے ۔لہٰذا ترک کرنے سے نماز فاسد ہوجائے گی ۔ امام ابوحنیفہ ، امام محمد : واجب ہے ۔لہٰذا ترک کرنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا اور جان کر ترک کرنے سے نماز نہیں ہوگی۔(الفقہ على المذاہب الاربعۃ : 1\204)(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:23/127)