کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
اشارہ بالسبابہ کے بعد انگلی کس حالت میں رکھیں گے ؟ امام مالک : انگلی کو آخر تک متحرک رکھیں گے ، اور دائیں بائیں حرکت دی جائے گی ۔ امام شافعی : انگلی کو بلا حرکت دیےآخر تک اٹھا کر رکھا جائے گا ۔ امام ابو حنیفہ اور امام احمد بن حنبل : انگلی کوبلا حرکت دیے چھوڑ دیا جائے گا ، اٹھاکر نہ رکھیں گے۔(کتاب الفقہ علی المذاھب الاربعۃ :1/227،228) (الفقہ الاسلامی : 2/903)(اوجز المسالک:2/207)اِشارہ بالسّبابہ کتنی انگلیوں سے کیا جائے گا : حضرت ابوہریرہسےروایت ہے کہ ایک شخص اپنی دو انگلیوں سے دعاء(یعنی اِشارہ) کررہا تھا،آپ ﷺنے دیکھا تو فرمایا: ایک انگلی سے اِشارہ کرو۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَدْعُو بِإِصْبَعَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَحِّدْ أَحِّدْ»۔(ترمذی:3557) اِس سے معلوم ہوا کہ صرف ایک انگلی سے ہی اِشارہ کرنا چاہیئے ، کیونکہ یہ اِشارہ توحید پر دلالت کرتا ہے جو دو سے نہیں نہیں ہوسکتا ۔ اور وہ انگلی بھی دائیں ہاتھ کی ہو ، بائیں ہاتھ کی انگلی سے اِشارہ نہیں کرنا چاہیئے ، چنانچہ روایات میں”وَرَفَعَ أُصْبُعَهُ الْيُمْنَى“کی صراحت ہے ۔(مسلم:580) («»«»«»(«»«»«»(