کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
سخت تاریکی ۔یعنی جس میں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو اور روشنی کا کوئی انتظام بھی نہ ہو ۔ قید ہونا ۔ ظاہر ہے کہ ایسی حالت میں جماعت میں نکلا نہیں جا سکتا ۔ اندھا ہونا ۔خواہ مسجد تک لے جانے کے لئے کوئی خادم دستیاب ہو یا نہیں ۔ اپاہج ہونا ۔ یعنی جو پاؤں نہ ہونے یا پاؤں بیکار ہوجانے کی وجہ سے مسجد نہ جاسکتا ہو۔ بہت زیادہ بوڑھا ہونا ۔یعنی اس قدر ضعیف ہوچکا ہو کہ مسجد تک جانے سے عاجز ہوگیا ہو ۔ کھا نا حاضر ہونا ۔ جبکہ بھوک شدید ہو ، کھانا لگ چکا ہو ، اور نماز کا وقت نہ نکل رہا ہو۔ ورنہ عذر نہیں ۔ سفر کا ارادہ ہونا ۔ جبکہ قافلہ کے نکل جانے کا اندیشہ ہو ، اکیلے سفر کرنے کا ارادہ عذر نہیں ۔ طوفانی ہوائیں ۔ یعنی اس قدر کہ اُس میں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔ (الفقہ الاسلامی : 2/1187)جماعت کے واجب ہونے کی شرطیں : یعنی وہ شرائط جن کے پائے جانے سے کسی پر جماعت سے نماز پڑھنا واجب ہوتا ہے ۔ چھ شرطیں ہیں : مسلمان ہونا : پس کافر پر جماعت واجب نہیں ۔ مرد ہونا : پس عورت پر جماعت واجب نہیں ۔ بالغ ہونا : پس نابالغ پر جماعت واجب نہیں ۔ عاقل ہونا : پس مجنون پر جماعت واجب نہیں ۔ آزاد ہونا : پس غلام پر جماعت واجب نہیں ۔