کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
قصر کا حکم کن نمازوں میں ہے ؟ تعدادِ رکعات کے اعتبار سے نماز کی تین قسمیں ہیں : (1)ثنائی ۔جیسے : فجر۔ (2)ثلاثی۔جیسے : مغرب ۔ (3) رباعی۔جیسے : ظہر ، عصر اور عشاء۔ قصر کا حکم صرف” رباعی فرض“نمازوں میں ہے ۔ یعنی ثنائی اور ثلاثی نمازوں میں قصر نہیں ، اِسی طرح سنن اور وتر میں قصر نہیں کیا جائے گا ۔ (ردالمحتار : 2/123)قصر کا حکم : یعنی سفر میں قصر کرنا واجب ہے یا جائز ، اِمام مالک : قصر سنّت ہے ۔(شرح التّلقین:1/889) اِمام ابوحنیفہ: قصر واجب ہے ۔(شامیہ:2/123) اِمام شافعی : قصر کرنا رخصت ہے ۔(بدایۃ المجتہد:1/177) اِمام احمد : قصر جائز ہے ۔(المُغنی لابن قدامۃ:2/197)قصر عَزیمت ہے یا رخصت: قصر عَزیمت ہے یا رخصت،اِس میں اختلاف ہے: احناف اور مالکیہ : عزیمت ہے ۔ یعنی قصر کرنا واجب ہے ، اتمام جائز نہیں ۔ شوافع اور حنابلہ : رخصت ہے ، یعنی اتمام جائز ہے۔(الفقہ علی المذاھب الاربعۃ : 1/400)